اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے اپوزیشن گروہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں مصری صدر کے خلاف مصری انقلابی کونسل قائم کی ہے۔ ان گروہوں میں اخوان المسلمین سمیت مختلف گروہ اور سابق حکومت کے وزرا شامل ہیں۔ مصری انقلابی کونسل ساٹھ افراد پر مشتمل ہے۔ استنبول میں مصری انقلابی کونسل کے ترجمان محمد شریف کمیل نے مصر سے محبت کرنے والے تمام شہریوں سے کہا ہےکہ وہ فوجی بغاوت کی حکومت کے خلاق جدوجہد میں شامل ہوجائيں۔ انہوں نے کہا کہ اس کونسل کا ھدف تمام انقلابی گروہوں کو متحد کرنا ہے جو سیسی حکومت کے خلاف ہیں اور جنوری گيارہ کے انقلاب کے حق میں عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲